چیئرمین پی ٹی آئی مجھے 4 سال جیلوں میں گھماتے رہے، وزیر اعظم

467
People have to decide

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی مجھے 4 سال جیلوں میں گھماتے رہے، ثبوت تھے تو سامنے لے آتے، گزشتہ ایک سال پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش اور سازشیں کی گئیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال طوفانی سال رہا جس میں پاکستان کو ڈی ریل اور غیرمستحکم کرنے کیلئے سیاسی ہلچل مچائی گئی، سازشیں کی گئیں، امریکا نواز حکومت کا الزام لگایا گیا، بالآخر 9 مئی کو ان کی سازشیں انتہاں کو چھو گئیں اور وہ کام ہوا جو دشمن بھی نہیں سوچ سکتا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 4 برسوں میں عمران خان نے چین کے حوالے سے ہر چیز بند کر دی تھی، الٹے سیدھے الزامات لگائے کہ شہباز شریف نے سی پیک منصوبوں میں سے 45 فیصد کمیشن کھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج ہم اختلافات اور سازشیں ختم کر کے قوم کی طرح آگے بڑھنے کا وعدہ کریں تو جس سفر میں ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں اس میں جلد آگے نکل جائیں گے۔