شدید بارشوں سے کم از کم 28 افراد ہلاک، 140 سے زائد زخمی

336

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارشوں سے کم از کم 28 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کے پی کے بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور لکی مروت میں بارش سے متعلقہ واقعات میں 25 افراد جاں بحق جب کہ 145 زخمی ہوئے۔ اس نے مزید کہا کہ بارش سے کم از کم 69 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے بریک ڈاؤن کے مطابق بنوں میں 15 افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہوئے۔ اس نے مزید کہا کہ علاقے میں 68 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران ضلع لکی مروت میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق اور 42 دیگر زخمی ہو گئے۔

ادھر کرک میں 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کے باعث ایک بچہ جاں بحق، دو افراد زخمی اور ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔

ریسکیو 1122 کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کے پی میں ان کے ریسکیو 1122 کے تمام سٹیشنز کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں۔

دوسری جانب زاہد اکرم درانی نے ہفتہ کو بنوں اور لکی مروت میں طوفانی بارش سے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  وزیراعظم  میاں محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون  پر صورتحال سے آگاہ کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعظم کو بتایا کہ بنوں ا لکی مروت سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں طوفانی بارش سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے طوفانی بارش سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  یقین دلایا ہے کہ بنوں، لکی مروت اور دیگر ملحقہ علاقوں کی عوام کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اور این ڈی ایم اے کی حکام کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کیں ہیں۔ڈپٹی اسپیکر نے  وزیراعظم سے طوفانی بارش سے شہید اور زخمیوں کے لیے وزیراعظم پیکج کے تحت مالی امداد کا مطالبہ کردیا ہے ۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ہنگامی طور پر اسلام آباد سے بنوں روانہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ مشکل گھڑی میں اپنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور بنوں اور لکی مروت میں پیدا ہونے والی صورتحال ک جائزہ لیں گے۔  بنوں اور لکی مروت کی عوام کے ہونے والے نقصانات کا ہر ممکن ازالہ کیا جائے گا۔جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی گئی ہے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ہفتہ کے روز پنجاب اور بالخصوص خیبرپختونخواہ میں طوفانی بارش سے ہونے والے  جانی اور دیگر مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے جان بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے بارش سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کے لیے متعلقہ حکام کو ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے طوفانی بارش میں جان بحق افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔