اقتصادی سروے: پاکستان میں ایک لاکھ گدھوں کا اضافہ ریکارڈ

516
increase

اسلام آباد: مالی سال 2022-23  کے  اقتصادی سروے  کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ سے بڑھ کر 58 لاکھ ہو گئی۔

اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال میں مویشیوں کی تعداد میں بھی 21 لاکھ کا اضافہ ہوا، مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 34 لاکھ سے بڑھ 5 کروڑ 55 لاکھ ہو گئی۔ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد 13 لاکھ کا اضافہ ہوا.

اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ گزشتہ سال بھینسوں کی تعداد4کروڑ 37 لاکھ تھی جو رواں سال 4 کروڑ50لاکھ ہوگئی۔دوسری جانب اونٹوں ،خچروں اور گھوڑوں کی تعداد میں رواں مالی سال بھی اضافہ نہ ہو سکا۔