آئندہ بجٹ میں 700ارب سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ

370

اسلام آباد:آئندہ مالی سال2023-24 کے وفاقی بجٹ میں 700ارب سے زائد کے نئے ٹیکسزعائد کیے جائیں گے۔  

آئی ایم ایف کی مشاورت سے ایف بی آر کیلئے آئندہ مالی سال کیلئے 9200ارب ہدف مقرر کیا گیا ہے،ایف بی آر رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال 19سو ارب اضافی اکٹھے کرے گا، نان فائلرز کیلئے میوچل فنڈز، رئیل انویسٹمنٹ ٹرسٹ پر 30فیصد سے زائد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

فنانس بل  کے مطابق بجٹ میں درآمدی لگژری اشیا پر ودہولڈنگ ٹیکس کو بڑھایا جائے گا، پراپرٹی سیکٹر کی لین دین کرنے والے نان فائلرز کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

اسی طرح نان فائلرز کیلئے پرائز بانڈز کی خرید و فروخت کرنے والوں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے گا، پلاٹ کی خریدوفروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس نان فائلرز کیلئے دوگنی ہو گی۔