ریاستی اداروں پر حملہ کریں گے تو آرمی ایکٹ حرکت میں آئے گا،فضل  الرحمن

285

لاہور :جمعیت علماء اسلام  ف اور پاکستان ڈیمو کریٹس کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کی جتنی مذمت کریں کم ہے ،ریاستی اداروں پر حملہ کریں گے تو آرمی ایکٹ حرکت میں آئے گا ،تحریک انصاف نے  اداروں پر حملہ کیا ہے تنصیبات کو نقصان پہنچایا ہے اس پر کارروائی تو بنتی ہے ۔

لاہور میں سابق اسپیکر اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ن ایاز صادق کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان  کا کہنا تھا  کہ مستحکم عدالتی نظام  کے خواہاں ہیں ہم عدالتوں کے خیر خواہ ہیں بدخواہ نہیں ہیں عدالت نے جانبداری کا مظاہرہ کیا لوگوں نے محسوس کیا ، لیکن جمہوریت میں یہی ہوتا ہے کہ ملک کے کسی ادارے کی کارکردگی پر عوام کو اعتراض ہوتا ہے تو وہ اپنی رائے دیتے ہیں جس کا احترام کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کے احتجاج کے دوران ریاستی اداروں پر حملہ کیا، جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ ہوگا تو آرمی ایکٹ حرکت میں آئے گا، یہ ایک نئی صورتحال سے جس کو ماضی کے کسی واقعے سے نہیں جوڑا جاسکتا، آرمی ایکٹ باقاعدہ قانون کا حصہ ہے اور اس کے خلاف اپیل بھی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  2018میں ملک کی گروتھ گری تھی ،اتفاق رائے  سےانتخابات پر فیصلہ کریں گے۔