جماعت اسلامی بلوچستان کے حقو ق کی پاسبان ہے، مولانا عبدالحق

1799
the rights

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی بلوچستان کے حقوق کی پاسبان اوراسلامی نظام کا علمبردار ہے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھابجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے بلوچستان کو معاشی طور پربہت پیچھے دھکیل دیا رہی سہی کسربدعنوان مقتدرقوتوں اور اسٹبلشمنٹ نے پوراکر دیا۔ بے روزگاری ،بدترین مہنگائی،بھاری سودی قرضے حکمرانوں مقتدرقوتوں کے تحفے ہیں اسٹبلشمنٹ اور بدعنوان حکمران عوام کولوٹنے اور ملک کوتباہ کرنے میں برابرکے شریک ہیں۔ بدقسمتی سے بدعنوان عناصر بدعنوان کرتے ہوئے شرماتے بھی نہیں بلکہ اس کو اپنا حق سمجھتے ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں نام نہاد پرائس کنٹرول کمیٹیاں نہ صرف رمضان المبار ک میں ناکام تھی بلکہ اب بھی غیر فعال ہے صرف فوٹوسیشن اور بیانات تک پرائس کنٹرول کمیٹیاں کااختیار اور ان کا کنٹرول ہے۔ گوادر سمیت پورا بلوچستان منشیات کی لپیٹ میں ہے ۔بے روزگاری، کھیلوں کے مواقع کم ہونے اور بے روزگاری وغربت کی وجہ سے منشیات کے عادی افراد میں اضافہ ہورہا ہے۔ سخت گرمی میں ایک طرف بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اوردوسری طرف قلت آب نے شہریوں وعوام الناس کو پریشان کر رکھا ہے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا مشن نفاذاسلام اور اسلامی نظام ہے اسلامی نظام قائم ہوگا اور مذہب اور قوم پرستی کے لبادے میں چھپے عوام ومذہب دشمن بھی قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے جمہوریت کے نام پر آمریت اور احتساب کے نام پر اپنے مقدمات ختم کرنے کی روش ترک کرنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان وسائل سے مالامال خطہ مگر بدعنوانی لوٹ مار کی وجہ سے عوام پریشان بے روزگار ی اور غربت میں اضافہ ہورہاہے بدقسمتی اور حکومت اوراسٹبلشمنٹ کے لٹیروں کے باہمی ملاپ وسازش سے قومی دولت قومی خزانے میں جانے کے بجائے چند لٹیروں کے جیب میں جارہی ہے جس کی وجہ سے چند لٹیرے بدعنوان عناصر مالامال اورغریب عوام بدحال ہورہے ہیں جماعت اسلامی حکومت اور اسٹبلشمنٹ کی لوٹ مار کے خلاف عوام کیساتھ اورعوامی مسائل کے حل کیلئے ہر پلیٹ فارم پرجدوجہد جاری رکھے گی.