اسپیس ایکس کا نجی مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ

610
NASA and SpaceX

نیویارک :اسپیس ایکس کا نجی مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق نجی خلائی مشن میں سعودی خاتون سمیت 4 افراد شامل ہیں،اسٹیم سیل ریسرچر ریانا برناوی خلا میں سفر کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ نجی خلائی مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ایک ہفتہ گزارے گا، نجی خلائی پرواز فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوئی۔