جناح ہاؤس حملے کے ملزمان جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کیے،ترجمان پنجاب پولیس

343

لاہور:ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ جناح ہائوس پر حملے کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے جیو فینسنگ سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا گیا ہے جس کے نتیجے میں اس مقام پر موجود تمام افراد کا ریکارڈ سامنے آ چکا ہے ۔

ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے واضح حکم دیا ہے کہ  اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف صحافیوں سمیت کسی بھی بے گناہ شہری کو ہرگز سزا نہیں ہونے دی جائے گی ۔

 شناخت اور بے گناہی ثابت کرنے والے افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی ۔ اسی حوالے سے نجی نشریاتی ادارے کے صحافی سرفراز خان کا مسئلہ بھی حل ہو چکا ہے جس پر انہوں نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ دیگر افراد کی طرح انہیں بھی پولیس کی جانب سے کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہے۔