روایتی ایندھن پر انحصار کم کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہوگا، صدر مملکت

452
timely diagnosis

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نیملک میں صاف اور ماحول دوست  ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی ایندھن پر پاکستان کا انحصار کم کرنے کیلئے مثر اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہوگا۔

صدر مملکت نے کہا کہ گرین ٹرانسپورٹ آلودگی کم کرنے  اور  پاکستان کو صاف بنانے  میں مدد دے گی،گرین ٹرانسپورٹ سے کاربن کا اخراج، ماحولیاتی آلودگی اور ایندھن کا درآمدی بل کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے نئی ٹیکنالوجیز ضروری ہیں،   کاروباری برادری صنعتی اپ گریڈیشن اور جدت پر توجہ مرکوز کرے ،جدید ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجیز پاکستان میں نئی صنعتوں کو فروغ دینے  میں مددگار ثابت ہوسکی ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ جدید ٹرانسپورٹ سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے ، ملکی سماجی و اقتصادی حالت بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔