گورنر ہاؤس کے باہر لگی گھنٹی کا مقصد پورا ہونے لگا، خاتون کی فریاد پر مقدمہ درج 

354
 گورنر ہائوس کے باہر لگی گھنٹی کا مقصد پورا ہونے لگا، ایک خاتون نے فریاد لے کر گھنٹی بجا دی

کراچی: گورنر ہاؤس کے باہر لگی گھنٹی کا مقصد پورا ہونے لگا، خاتون کو گھر سے بے دخل کرنے کی شکایت پر کامران ٹیسوری نے متعلقہ تھانے سے رابطہ کرکے مقدمہ درج کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کے باہر لگی گھنٹی شہریوں کی امید بن گئی ہے، کراچی کے علاقے بفرزون  ۔کی رہائشی فریاد لے کر گورنر ہائوس پہنچ گئی۔ خاتون کے گھنٹی بجانے پر کامران ٹیسوری نے فریاد سنی ،

خاتون نے گورنر سندھ سے شکایت کی کہ انھیں پولیس کی مدد سے گھر سے زبردستی بے دخل کر دیا گیا ہے، شکایت پر گورنرسندھ نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا، بعد ازاں تیموریہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خاتون کو گھر سے بے دخل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی، جس پر فوری طور پر عمل کیا گیا اور متاثرہ خاتون کو دوبارہ گھر میں رہائش کروائی گئی۔

گورنر سندھ نے کہاکہ دو دن کے دوران 40 سے زائد شکایات آ چکی ہیں، تقریبا 17 سے زائد شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ جب تک کرسی پر ہوں میں اور گورنر ہائوس عوام کے لیے حاضر رہے گا۔