مدینہ منورہ کے آسمان پر نیلی چمک کیا تھی؟ ماہر فلکیات کی وضاحت

507

ریاض :مدینہ منورہ کے آسمان پر نیلی چمک دیکھی گئی۔ اس چمک کی تصاویر بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر پھیلا دی گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گردش کرنے والے ویڈیو کلپس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مدینہ منورہ کے آسمان میں نیلی رنگ کا فلیش دیکھا گیا ہے۔بہت سے لوگوں نے اس فلیش لائٹ کی تصدیق کی۔

 دیگر افراد نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس طرح کی فلیش لائٹ کی ریکارڈنگ بھی جاری کر دی اور اس لائٹ کی تصدیق کر دی ہے۔

ہندوستانی ماہر فلکیات ملہم نے گردش کرنے والی ویڈیو کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا مدینہ میں ہونے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

کچھ دن قبل الجزائر میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جس کی اصل ویڈیو مدینہ منورہ میں شائع کی گئی ہے۔