امریکی ڈالر تاریخ میں پہلی بار300 روپے کا ہوگیا

403

 کراچی:کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کو روند دیا۔سیاسی صورتحال،درآمدات کا دبا اور ترسیلات زرمیں کمی کے باعث ڈالر آسمان پر پہنچ گیا ہے۔ 

کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔امریکی ڈالر تاریخ میں پہلی بار تین سو روپے کا ہوگیا۔کرنسی ڈیلرزکے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے مہنگا ہوکر 301روپے کا ہوگیا۔ 

انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالرچند گھنٹے میں7 روپے مہنگا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالرتاریخ میں پہلی بار 297 روپے سے تجاوز کرگیا۔