مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بے گناہ ہیں، عبدالحق ہاشمی

418

صحبت پور : امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ پورے ملک کے عوام مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور اہل بلوچستان کیساتھ ہے یکم مئی کو ملک بھر میں ہرسطح پر گوادر بلوچستان کے عوام کیساتھ یکجہتی کے طور پر منایاجائیگا بلوچستان سمیت ملک بھر کے ہر ضلع میں احتجاجی ریلی ،مظاہرے ،پریس کانفرنسزواحتجاجی جلسے ہوں گے۔

عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بے گناہ ہے ادارے ،سیاسی مخالفین ومقتدر قوتوں کی ایماوضد کی وجہ سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ساڑے تین ماہ سے،جھوٹے مقدمات و جرم بے گناہی میں قیدہے ان کا جرم بلوچستان کے مظلوموں ،مچھیروں،تاجروں وعوام پر زیادتی وظلم ،بھتہ خوری وغنڈہ ٹیکس کے خلاف آوازبلند کرنا ہے ادارے ،سیکورٹی فورسزوحکومت ظلم وجبر بھتہ خوری اورغنڈہ ٹیکس ختم کرنے کے بجائے مولانا پر جھوٹے مقدمات بناکر قیدکرنا کامیابی سمجھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ   جماعت اسلامی حق دوتحریک کے ذریعے ا س درندگی وجرائم کے خلاف تحریک چلارہی ہے ۔امرائے اضلاع یکم مئی احتجاج کو کامیاب بنائیں ہر طبقہ فکر کے لوگ احتجاج میں شامل ہوجائے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  بلوچستان کی محرومیاں جماعت اسلامی دور کرسکتی ہے حکومت ،مقتدرقوتیں ،سیکورٹی فورسزاہل بلوچستان کے دل جیتنے کیلئے قانون وآئین کی پاسداری کریں ظلم وزیادتی ،بھتہ خوری ،رشوت خوری ،مظلوم عوام کی تذلیل ،زندہ انسانوں کو لاپتہ کرنا بند کردیں۔