پاکستان ڈیفالٹ کی صورتحال تک نہیں پہنچا‘ ڈائریکٹر آئی ایم ایف

517
پاکستان ڈیفالٹ کی صورتحال تک نہیں پہنچا‘ ڈائریکٹر آئی ایم ایف

 اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کی ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کی صورتحال تک نہیں پہنچا۔

مذید پڑھیں: پاکستان ڈیفالٹ کیا ہے نہ دیوالیہ ہو گا، وزیر مملکت خزانہ

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات میں سب سے آگے ہے۔

پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے خطرے سے بچانے کیلئے فوری اثرات کی حامل جامع معاشی پالیسی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے ذریعے موجودہ معاشی بحران سے نکل جائے گا اور دیوالیہ ہونے کی سطح تک نہیں پہنچے گا۔