پاکستان ڈیفالٹ کیا ہے نہ دیوالیہ ہو گا، وزیر مملکت خزانہ

494
bankruptcy

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشانے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کیا ہے نہ ہی یہ دیوالیہ ہوگا۔  انہوں  نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے کہنے پر تمام پیشگی اقدامات کرلیے ہیں اور پاکستان کے پاس معاشی مسائل کے حل کی حکمت عملی موجود ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ایسی باتوں پر دھیان نہ دیں کہ پاکستان دیوالیہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہوا ہے نہ ڈیفالٹ کرے گا۔ پاکستان اپنی تمام ذمے داریاں پوری کرے گا اور اب تک ایسی کوئی ذمے داری بھی نہیں جو پاکستان نے پوری نہ کی ہو۔

وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت حتمی مراحل میں ہے جو مثبت انداز میں مکمل ہوجائے گی۔ پارلیمنٹ نے 170 ارب روپے کا منی بجٹ پاس کرلیا، جس کے نوٹیفکیشن بھی جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیر طبقے کو حاصل سبسڈیز ختم کی جارہی ہیں، بجلی اورگیس کا زیادہاستعمال کرنے والوں کے لیے ٹیرف بڑھایا گیا ہے۔ بجلی اور گیس کی سبسڈی صرف غریب طبقات کے لیے ہوگی۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مشکلات کی ایک وجہ بین الاقوامی حالات بھی ہیں، لیکن پاکستان کے پاس معاشی مسائل سے نکلنے کی حکمت عملی ہے، ملک میں بہت جلد معاشی استحکام بحال ہوجائے گا۔