چاند پر انسانی آبادکاری کیلیے منصبوبہ سامنے آگیا

703

لندن: چاند پر انسانی آبادکاری کے لیے ایک خطیر رقم سے تشکیل دیا گیا منصوبہ  سامنے آیا ہے، جس کے تحت برطانوی کمپنی نیوکلیائی ری ایکٹر بنانے کی تیاری شروع کرری ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق زمین سے باہر چاند پر انسانی آبادکاری کے اس منفرد منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے رولز رائس کمپنی کو  برطانوی خلائی ایجنسی نے 2.9ملین  ڈالر پاؤنڈز فراہم کردیے ہیں۔

برطانوی خلائی ایجنسی نے گزشتہ برس ڈھائی لاکھ پاؤنڈز کی لاگت سے کی گئی ایک تحقیق کے بعد نیوکلیائی ری ایکٹر کی تیاری کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں جس کا مقصد چاند پر انسانی قیام کے لیے بیس کی تعمیر کو ممکن بنانا ہے۔رولز رائس کے انجنیئر اور سائنس داں اس مائیکرو ری ایکٹر پروگرام پر کام کررہے ہیں جس کا مقصد یہ جانچ کرنا ہے کہ مستقبل میں چاند پر ایک مستقل بیس بنانے کے لیے نیوکلیائی توانائی کا استعمال  کیسے کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ مائیکرو ری ایکٹر چاند پر انسانوں کے طویل قیام، مواصلاتی رابطوں اور وہاں تجربات کرنے کے لیے درکار توانائی فراہم کرے گا۔ رولز رائس نے مائیکرو ری ایکٹر کی تیاری کے لیے 2029  کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس  منصوبے میں کمپنی نے  اوکسفرڈ کے علاوہ ، بینگوئر، شیفلڈ اور یونیورسٹی آف برائٹن  کے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔