لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے

168
boat accident

لاہور: لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں لاہور پہنچا دی گئیں۔

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندے نے لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔ کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں تیونس سے براستہ جدہ لاہور لائی گئی ہیں۔

کشتی حادثے میں جاں بحق 7افراد میں سے 6کا تعلق گجرات سے ہے،اٹلی میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں دو روز قبل لاہور لائی گئی تھیں۔