محفوظ ڈیجیٹل تجربہ: ٹک ٹاک فیملی پئیرنگ فیچرز متعارف

532
TikTok introduced

کراچی: ٹک ٹاک فیملی پئیرنگ کنٹرول کے ذریعے فیملیز اور نوعمر افراد کے لیے نئے فیچرز متعارف کروا رہا ہے۔ پلاٹ فارم اِن نئے فیچرز کی مدد سے نوعمر افراد کو اسکرین ٹائم کو مینج کرنے میں اعانت فراہم کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ پیڑینٹل کنٹرول میں یہ اضافہ ٹک ٹاک کی اُن کاوشوں کا ثمر ہے جس کے تحت وہ ایک مثبت ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنا چاہتا ہے۔ نئے کسٹمئازڈ آپشنز صارفین کو بہتر انداز میں اپنا نظریہ پیش کرنے، ایک دوسرے کے ساتھ جُڑنے اور جدید سوچ کی طرف راغب کرنے میں مدد کریں گے۔

ٹک ٹاک صارف کے بہتر تجربہ کے لیے انہیں اسکرین ٹائم کنٹرول کرنے کی حوصلہ آفزائی کر رہا ہے۔ ڈیجیٹل ویلنس لیب کی ریسرچ کی روشنی میں ٹک ٹاک اب 18 سال سے کم عمر صارفین کا اسکرین ٹائم 60 منٹ فی دن تک محدود کررہا ہے۔ اگر کوئی صارف ایپلیکیشن کا استعمال 60 منٹ سے زیادہ کرنا چاہتا ہے تو اُسے پاس کوڈ کی ضرورت ہوگی۔

اس طرح صارف ایپ پر اپنا وقت صرف کرنے سے بابت بہتر فیصلہ کرسکتا ہے۔   فیملیز کی حفاظت یقینی بنانے اور انہیں خود مختار بنانے کی خاطر، ٹک ٹاک نے فیملی پئیرنگ میں 3 نئے فیچرز متعارف کیے ہیں۔

روزانہ کے اسکرین ٹائم کی حدود طے کریں، والدین اور سرپرست نوعمر بچوں کے لیے اسکرین ٹائم کو کسٹمائز کر سکتے ہیں، ہر دن کے حساب سے الگ الگ حدود قائم کی جاسکتیں ہیں۔ فیملیز اسکول کے اوقات، چھٹیوں کے دن اور سیر سپاٹے کی مناسبت سے حدود طے کرسکتے ہیں۔

اسکرین ٹائم ڈیش بوڑڈ: ڈیش بوڑڈ ٹک ٹاک پر گذارے گئے اوقات کا خلاصہ پیش کرے گا اور یہ بھی بتائے گا کہ ایپ کو کتنی بار کھولا گیا۔ والدین اس بات کا بھی جائزہ لے سکتے ہیں کہ ایپ کو دن اور رات میں کتنی بار استعمال کیا گیا۔

میوٹ نوٹیفیکیشن: اس آپشن کی مدد سے والدین طے کرسکتے ہیں کہ کن اوقات میں نوٹیفیکیشن کو میوٹ رکھنا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے 15-13 سے سال کو افراد رات 9 بجے کے بعد سے نوٹیفیکیشن نہیں بھیجی جائے گی۔ اسی طرح 17-16 سال کے افراد کے لیے پُش نوٹیفیکشنز رات 10 کے سے غیر فعال کردی جائے گی۔ ٹک ٹاک سلیپ ریمائنڈر بھی جاری کر رہا ہے جس کی مدد سے صارفین رات میں آف لائن ہونے کے بارے میں بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔

ایک پاپ اپ کے ذریعے صارفین کو یاد دہانی کرائی جائے گی کہ ایپلیکیشن لاگ آف کرنے کا وقت ہوا جاتا ہے۔ نئے فیچرز کی بارے میں آگاہی کے لیے ٹک ٹاک نے کانٹنٹ کریئٹز  ا ور انڈسٹری ایکسپرٹس کے ساتھ الحاق کیا ہے۔

اِن-ایپ سپورٹ کی مدد سے صارفین کو فیملی پئیرنگ کے بارے میں تعلیم حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔پچھلے چند ماہ میں ٹک ٹاک نے متعدد نئے فیچرز اور اپ-ڈیٹس متعارف کروائی ہیں جس سے صارفین کو محفوظ تجربہ حاصل ہونے کے علاوہ والدین کو بچوں کو ڈیجیٹل ایکوسسٹم کے صحیع تعلیم دے سکیں گے۔

فیلمیز کی بہتری کے لیے ٹک ٹاک نے پئیرنٹل کنٹرولز کو تقویت دی ہے، پالسیز میں شفافیت لے کر آئے ہیں، اور سیفٹی سینٹر کو مضبوط کیا ہے۔ اس کے علاوہ متعدد سیفٹی آرگنائزیشنز کے ساتھ الحاق بھی کیا ہے۔