واٹس ایپ میں نئے دلچسپ فیچرز جلد شامل ہونے کا امکان

935

سان فرانسسكو: سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ واٹس ایپ میں نئے اور دلچسپ فیچرز کا اضافہ ہونے جا رہا ہے، جس سے صارفین کی پرانی فرمائش پوری ہو جائے گی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق میسجنگ ایپلی کیشن کے اگلے بی ٹا ورژن میں کئی دیگر فیچرز میں سے 2 اہم فیچرز میں کال شیڈولنگ اور وائس نوٹ کو ٹیکسٹ میں پیش کرنے جیسے آپشن شامل ہونے کا امکان ہے۔

پہلے آپشن کے تحت گروپ کے اراکین کو ایک نوٹی فکیشن ملے گا جس سے شیڈول یا وقت پر طے کی گئی کال کی تفصیلات معلوم کی جاسکیں گی۔ اسے تجزیہ نگاروں نے کال شیڈیولنگ فیچر کا نام دیا ہے۔ جیسے ہی کال شروع ہوگی، گروپ کے اراکین کو اس کی اطلاع دیدی جائے گی۔

اسی طرح آپ یوٹیوب پرمختلف زبانوں کے الفاظ یا (ٹرانسکرپٹ) دیکھتے ہیں عین یہی فیچر اب واٹس ایپ میں بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے اور اس سے قبل بھی ڈیجیٹل تجزیہ نگار اس کی جانب اشارہ کرچکے تھے۔

واضح رہے کہ جدید اسمارٹ فون ٹرانسکرپشن کے عمل کو سپورٹ کرتے ہیں۔ یعنی اب وائس میسج کا متن دیکھا اور پڑھا جاسکے گا۔

شیڈول کال کے لیے کال بٹن کو دباکررکھاجائے تو کئی آپشن نمودار ہوں گے جن میں وقت، تاریخ اور عنوان سامنے ظاہر ہوں گے جن کی تفصیلات شامل کرکے آپ تمام گروپ ممبران کو اس کی اطلاع دے سکتےہیں۔فی الحال یہ نہیں معلوم  ہوسکا ہے کہ یہ فیچر کب ریلیز ہوسکے گا۔