شاہین کے نکاح کی تیاریاں، ریاض آفریدی نے پیغام کیساتھ تصویر بھی شیئر کردی

484

کراچی:قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اپنی فیملی کے ہمراہ نکاح کے لیے کراچی پہنچ گئے ۔

شاہین کے بھائی ریاض آفریدی نے ٹوئٹر پر شاہین اور شاہد آفریدی کے ہمراہ کراچی سے تصویر شیئر کی جس میں ہونے والے سسر اور داماد کو سیاہ رنگ کے کرتے میں دیکھا گیا جب کہ ریاض آفریدی خود سوٹ پر آف وائٹ واسکٹ پہنے نظر آئے،شاہین کے بھائی نے لکھا ‘مجھے ہمیشہ لالا کے ساتھ اچھا لگتا ہے اور ہم یہاں ایک خاص تقریب کے لیے آئے ہیں، میرا چھوٹا بھائی بھی میرے ساتھ ہے جو کہ میرا فخر ہے۔

 انہوں نے شاہین کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا،ریاض آفریدی کی جانب سے شیئر کردہ تصویر شاہد آفریدی کے گھر کی ہے اور عقب میں گھر کو سجا بھی دیکھا جاسکتا ہے،خیال رہے کہ شاہین اور شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر والی بیٹی انشا کا نکاح 3 فروری کو کراچی میں ہوگا۔