کراچی میں ہم جنس پرستوں کا فیسٹیول، سوشل میڈیا صارفین کا پابندی کا مطالبہ

859

کراچی : شہر قائد میں رواں ہفتے کے آخر میں ہم جنس پرستوں کے فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حکومت سے پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذارئع کے مطابق رواں ہفتے کے آخر میں 4 فروری کو کراچی میں ہم جنس پرستوں کے فیسٹیول ‘اسکریپ فیسٹ’ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی میزبانی کینیڈین نژاد پاکستانی موسیقار عرواح خان کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حکومت سے اس فیسٹیول پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس فیسٹیول کے ذریعے سے پاکستان میں ہم جنس پرستی کے ایجنڈے کو فروغ ملے گا۔

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی عوام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی سیاست سے ہٹ کر دیکھیں کہ ملک میں آخر کیا کچھ ہورہا ہے۔