ڈاکو پولٹری فارم سے 5 ہزار مرغیاں لے اُڑے

785

راولپنڈی: ڈاکوؤں نے ایک منفرد واردات میں پولٹری فارم سے 5 ہزار مرغیاں لوٹیں اور اپنے ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔

مقامی  میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تھانہ جاتلی کی حدود میں ٹبی سیداں کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں ڈاکو پانچ ہزار مرغیاں پولٹری فارم سے لے کر فرار ہو گئے۔

پولٹری فارم کے مالک کی جانب سے پولیس کو شکایت درج کروائی گئی کہ تقریباً ایک درجن ڈاکو 3 شہزور ویگنوں، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے  اور پولٹری فارم سے 5 ہزار مرغیاں لے کر فرار ہو گئے۔

بیان کے مطابق ڈکیتی کرنے والے نقاب پوش ڈاکوؤں کی تعداد تقریباً 12 تھی، جنہوں نے پولٹری فارم پر آکر سب کو غسل خانے میں بند کردیا اور 5 ہزار مرغیاں لے کر فرار ہو گئے۔

پولٹری فارم مالک کی جانب سے شکایت کے اندراج کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔