روبوٹ وکیل عدالت میں مقدمات لڑنے کے لیے تیار

1288

واشنگٹن: عالمی تاریخ میں پہلی بار روبوٹ وکیل اب عدالتوں میں مقدمات لڑنے کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مابق امریکا میں روبوٹ وکیل عدالت میں اپنے مؤکل کا دفاع کرے گا۔ مقامی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ  روبوٹ وکیل آئندہ ماہ عدالت میں ٹریفک کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں ملوث شخص کا دفاع کرے گا۔

روبوٹ وکیل کی تیاری میں مصنوعی ذہانت( آرٹیفیشل انٹلیجنس ) کا استعمال کیا گیا ہے۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے  روبوٹ وکیل کو اسمارٹ فون کے ذریعے چلایا جائے گا۔ روبوٹ وکیل عدالت کی کارروائی سن کرہیڈ فونز کے ذرئعے اپنے موکل کو بتائے گا کہ اسے اپنے  حق میں کیا دلائل دینے ہیں۔

کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ اگر روبوٹ وکیل عدالت میں کیس ہار گیا تو ہرجانے کی رقم اور عدالتی اخراجات کمپنی ادا کرے گی۔