کابینہ اجلاس میں سندھ کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری

245
کابینہ اجلاس میں سندھ کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی گئی۔

جمعہ کووزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میںکابینہ نے پاکستان ایگری کلچر اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ(پاسکو)سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ فروری سے گندم خریداری کی تیاری شروع کریں، صوبے کے لیے 3 لاکھ گندم کی خریداری کا ذخیرہ نئی فصل کی بوائی تک ہوگا، وقت پر گندم خریدنے سے ہی ہدف پورا کر پائیں گے۔

اجلاس میں منشیات کی روک تھام سے متعلق ایجنڈے پر بھی بحث کی گئی، کابینہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ساتھ منشیات بحالی کے 4 مراکز چلانے کے معاہدے کی توثیق کردی۔اجلاس میں کابینہ نے کراچی کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کو دہرایا۔