سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

377

کراچی: عالمی منڈی میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700روپے اور 601روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

غیریقینی معاشی حالات اور زرمبادلہ بحران سے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر نے سونے کی مقامی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے 1794 ڈالر کی سطح آگئی۔

کراچی ،حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 164000 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 140604روپے کی نئی ریکاڈ سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1780روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1526.06 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔