سری لنکا: ہاتھیوں کی آبادی جاننے کیلیے گنتی کرانے کا فیصلہ

415
elephant

کولمبو: سری لنکا میں جنگلات کے وسائل اور جنگلی حیات کی وزارت نے 2023 کے دوران ملک بھر میں ہاتھیوں کی آبادی معلوم کرنے کیلئے گنتی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ کے میڈیا یونٹ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ فیصلہ پارلیمنٹ کمپلیکس میں منعقدہ جنگلات کے وسائل اور جنگلی حیات کی وزارتی مشاورتی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کیا گیا ۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ہاتھیوں کی تازہ ترین گنتی کرانے کی ضرورت اس لیے پیدا ہوئی ہے کہ ہاتھیوں کی گزشتہ گنتی کو تقریبا 12 سال گزر چکے ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق کے مطابق ہاتھیوں کی آبادی کی مکمل گنتی انسانوں اور ہاتھیوں میں تنازعہ کو کم کرنے کیلئے جاری ایک طویل المدتی پروگرام کے تحت کی جائیگی ۔

 اجلاس میں موجود قانون سازوں نے نشاندہی کی کہ جنوبی ایشیائی ملک میں ہاتھیوں اور انسانوں کا تصادم سنگین تر ہوتا جا رہا ہے۔اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ ملک میں موجودہ ہاتھیوں کی 16 بڑی گزرگاہوں میں سے بیشتر انسانوں کی غیر قانونی بستیوں کی وجہ سے بند ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق ہاتھیوں کی گزرگاہوں میں حائل رکاوٹوں کو ہٹا دیا جائے گا تاکہ ہاتھیوں اور انسانوں کے تصادم کے واقعات کو کم کیا جا سکے۔