خیبر پختونخوا میں ڈینگی بے قابو، 141 نئے مریض سامنے آ گئے

353

 پشاور:خیبر پختونخوا میں ڈینگی کا مرض بے قابو ہونے لگا جہاں چوبیس گھنٹے کے دوران 141 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اکیس ہزار سے متجاوز کر گئی ۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے سب سے زیادہ پشاور شہر متاثر ہوا ہے، جہاں ایک دن میں چوراسی نئے کیسز سے متاثرہ افراد کی تعداد آٹھ ہزار نو سو سترہ ہوگئی ۔

دوسری جانب مردان میں تین ہزارنو سو تئیس، ہری پور میں ایک ہزار چوراسی، خیبر میں ایک ہزار ایک سو تہتر اور نوشہرہ میں نو سو بتیس افراد اب تک ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

رواں سیزن میں صوبے میں اٹھارہ افراد انتقال کرچکے ہیں، جن میں آٹھ نوشہرہ، پانچ خیبر ،تین پشاور، جبکہ ایک ایک، مانسہرہ اور مردان کا شہری شامل ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں چالیس مریض زیر علاج ہیں۔