انسانی ٹانگ کی تمام ہڈیاں مختصروقت میں ترتیب دینے کا عالمی ریکارڈ

361

ٹیکساس: امریکا میں ایک ڈاکٹر نے 78 سیکنڈز میں انسانی ٹانگ کی تمام ہڈیوں کو ترتیب دے کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں کولہے اور گھٹنے کے سرجنز کے لیے منعقد ہونے والی ایک سالانہ تقریب میں انسانی ٹانگ کی 30 ہڈیوں کو کم وقت میں ترتیب دینے کا مقابلہ ہوا جس میں 113 افراد نے حصہ لیا۔

امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر کیمڈن میں قائم کُوپر یونیورسٹی ہیلتھ کیئر کے ڈاکٹر علیسینا شاہی نے 78 سیکنڈوں میں یہ کارنامہ انجام دیتے ہوئے مقابلہ جیتا اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی پُرلطف سرگرمی تھی جس میں اپنی صلاحیتیں دِکھانے اور نیک مقصد کے لیے پیسے اکٹھے کرنے کا موقع ملا۔

اس مقابلے سے ایک میڈیکل ادارے آپریشن واک کے لیے 5000 ڈالرز اکٹھے کیے گئے۔ یہ ادارہ ضرورت مندوں کی جوڑ تبدیل کرنے کے لیے کی جانے والی سرجریز بلا معاوضہ کرتا ہے۔