ہانگ کانگ میں ایشیا کانفرنس برائے گلوبل ہیلتھ کا انعقاد

293

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر)کی حکومت اور ہانگ کانگ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کونسل (ایچ کے ٹی ڈی سی)کے اشتراک سے دوسری ایشیا کانفرنس برائے گلوبل ہیلتھ جمعرات کو شروع ہوگئی۔

“تعاون کے ذریعے تحفظ صحت کے نئے طریقہ کار کی تشکیل” کے موضوع کے تحت، دو روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے ماہرین اورصحت کی صنعت سے وابستہ افراد شریک ہیں تاکہ صحت کی دیکھ بھال اور طبی شعبوں میں تازہ ترین رجحانات اور پیش رفت پر عملی شرکت کے ساتھ یا آن لائن تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدت اور ٹیکنالوجی ہانگ کانگ کی پالیسی ترجیحات کا مرکز ہے۔ تحفظ صحت اور دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ملک اور بڑی دنیا کے ساتھ تعاون پر مبنی پروگرام اور منصوبے بھی ہانگ کانگ کی مہم کا حصہ ہیں۔