کرائسٹ چرچ مساجد پر حملے کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل دائر

329
mosque

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والے مجرم نے سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

نیوزی لینڈ کورٹ کا کہنا ہے کہ مجرم رینٹن ٹیرنٹ نے گزشتہ ہفتے عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مساجد پر حملے اور درجنوں مسلمانوں کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والا سفید فام انتہا پسند برینٹن ٹیرنٹ یہ دلیل پیش کرنا چاہتا ہے کہ 2019 میں ہونے والے قتل کا اعتراف اس نے دباو کے تحت کیا۔

برینٹن ٹیرنٹ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس کا موکل یہ سمجھتا ہے کہ ریمانڈ پر اس کے ساتھ غیرانسانی سلوک روا رکھا گیا۔وکیل نے کہا کہ برینٹن ٹیرنٹ نے سزا سنائے جانے سے قبل دفاع کی پیش کش قبول نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ مجرم نے مارچ 2019 میں کرائسٹ چرچ مساجد پر فائرنگ کر کے 51 نمازیوں کو شہید کیا تھا۔