ڈینگی وائرس: 24 گھنٹوں کے دوران   مزید 255 مریض  سامنے آگئے

314
woman died

لاہور:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے255 مریض رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 107،  راولپنڈی اور ملتان سے 38 ،38 ، گوجرانولہ سے 25 ،فیصل آباد سے 14، شیخوپورہ سے 8 ، قصور سے 5 ،گجرات، سیالکوٹ، خانیوال، سرگودھا، مظفرگڑھ، ساہیوال اور پاکپتن سے 2 ،2،ٹوبہ ٹیک سنگھ،رحیم یارخان، نارووال، چکوال، ڈیرہ غازی خان اور اوکاڑہ  سے 1 ،1 کیس رپورٹ ہوا۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس کے باعث کوئی  ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

 رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 22 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ڈینگی وائرس سے اب تک لاہور سے 10، راولپنڈی سے 6، گوجرانولہ سے 4 جبکہ ساہیوال اور گجرات سے 1ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔