انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 63 پیسے،اوپن مارکیٹ میں2روپے سستا، 228 کا ہوگیا

257
rupee strengthened

کراچی چھٹے روز بھی ڈالر مزید سستا ہو گیا ۔جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1روپے 63پیسے کم ہوگئی۔ انٹر بینک میں قدر میں کمی سے ڈالر 228روپے پر آگیا۔

انٹربینک میں 6دن میں ڈالر 11روپے 50پیسے سستا ہوچکا ہے۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2روپے کم ہوگئی جس کے بعد ڈالر ک قدر 228 روپے پر آگئی۔

\ جمعرات کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر229روپے 63پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 3روپے سستا ہوکر230روپے پر بند ہوا تھا۔