60سالہ شہری نے 613فٹ بلند عمارت پر چڑھ کر سب کو حیران کردیا

437

پیرس:فرانس میں 60سالہ شہری نے 613فٹ بلند عمارت پر چڑھ کر سب کو حیران کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کوہ پیمائی کا شوق رکھنے والے فرانسیسی شہری ایلین رابرٹ نے ٹور ٹوٹل انرجی کی 48 منزلہ عمارت کو بڑی مہارت سے اور بغیر کسی اضافی مدد کے عبور کرکے سوشل میڈیا پر فرانسیسی اسپائیڈر مین کا لقب حاصل کرلیا۔

عمارت پر چڑھتے وقت اسپائیڈر مین جیسا لال لباس زئب تن کیے ایلین رابرٹ نے یہ کارنامہ اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر انجام دے کر یہ پیغام دیا کہ ابھی تو میں جوان ہوں۔

60 سالہ رابرٹ نے 187 میٹر بلند عمارت کو صرف 60 منٹ میں عبور کیا اور اوپر پہنچ کر فتح کے جذبے سے سرشار اپنے ہاتھوں کو بلند کرے کامیابی کا اعلان کیا۔یہ پہلا موقع نہیں جب رابرٹ ٹور ٹوٹل انرجی ٹاور پر چڑھے وہ اس سے قبل موسمیاتی عمل کے بارے میں عوامی بیداری کو بڑھانے کے لیے متعدد بار اس کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔