کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

264
Local body elections

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے شہر قائد میں دو بار موخر کیے جانے کے بعد بالآخر بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ ماہ 28 اگست کو کراچی کے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ملتوی کیا تھا، جس کے بعد آج نئی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 23 اکتوبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے لیے رپورٹ منگوائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت، الیکشن کمشنرسندھ سے رپورٹ طلب کی جائے گی۔