وفاقی کابینہ نے ادویات مہنگی کرنے کی سمری مسترد کردی

295
prices of medicines

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی، کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ازبکستان سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ زرعی شعبے میں معاہدے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ زرعی شعبے میں معاہدے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا، مہنگائی کی ستائی عوام پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔