دفعہ 144 کی خلاف ورزی، عمران خان اور دیگر کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

270

 اسلام آباد کی سیشن  عدالت نے دفعہ 144 کے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان اور اسد قیصرسمیت دیگرملزمان کی ضمانتوں میں 27 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخوست منظور کرلی ہے۔

 بدھ کو ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے عمران خان سمیت دیگرپی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواست ضمانتوں پرسماعت کی،سیف اللہ نیازی، صداقت عباسی، شہزاد وسیم اور فیصل جاوید بھی عدالت پہنچے عمران خان، اسد قیصر اورفیصل واوڈا کے وکلا نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جو منظور کر لی گئی ۔

 وکیل بابراعوان نے موقف اپنایا کہ مقدمہ اوردلائل ایک جیسے ہی ہوں گے، عمران خان 9 حلقوں سے الیکشن لڑرہے ہیں۔ ضمنی انتخابات 25 ستمبرکو ہو رہے ہیں۔ تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں دفعات قابل ضمانت ہیں۔عمران خان کیخلاف یہ 21واں مقدمہ ہے، جس میں ضمانت لے رہے ہیں، جج نے ریمارکس دیئے کہ دفعہ 506 ٹو میں تین سال سزا اورناقابل ضمانت ہے۔

جج نے تفتیشی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب سن رہے ہیں اگردیکھ لیں کوئی شامل نہیں تھا۔ اسے مقدمہ سے فارغ کریں، عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانتوں میں 27 ستمبرتک توسیع کردی ہے۔