کورونا کے مزید 2 مریض چل بسے، 251 نئے کیسز رپورٹ

477
infected with corona

اسلام آباد: مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید2مریض چل بسے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 251نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ  برائے صحت(این آئی ایچ)کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہے، ملک بھر میں موذی وائرس سے مزید 2 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17ہزار 207ٹیسٹ کئے گئے جس میں 251نئے مریض سامنے آئے۔

این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ موذی وائرس میں مبتلا 110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.46 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔