ایشیا کپ: بنگلادیش کو شکست دے کر سری لنکا سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا

299
defeated Bangladesh

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے اہم میچ میں سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی۔

بنگلادیش کا 184 رنز کا ہدف سری لنکا نے آخری اوور میں پورا کیا۔کوشل مینڈس 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ناک آؤٹ میچ کے لیے سری لنکن ٹیم میں ایک جبکہ بنگلادیش کی جانب سے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔ بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، عفیف حسین 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ مہدی حسن نے 38، محموداللہ نے 27  اورشکیب الحسن نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔میچ کے اختتامی مراحل میں  مصدق حسین کی برق رفتار اننگز کی بدولت بنگلادیش نے مقررہ اوورز میں 183 رنز بنائے۔

مصدق حسین 9 گیندوں پر 24 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا اور کرونارتنے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔  واضح رہے کہ سری لنکا اور بنگلادیش کو اپنے پہلے گروپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں  شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔