ایشیاکپ22، سوشل میڈیا پرپاک بھارت ٹاکرے سے قبل میمز کا آغاز ہو گیا

242

لاہور: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کی جانب سے ایشیا کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، اس ٹورنامنٹ میں فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان دو میچز ہوں گے۔

 ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ 2022 کے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق کرکٹ کی دنیا کی دو بڑی حریف ٹیموں پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا ٹاکرا رواں ماہ 28 اگست کو ہوگا۔

 ایشیا کپ 27 اگست سے شروع ہوگا جبکہ ابھی ہی سے کرکٹ کے متوالوں کی پاک بھارت ٹاکرے پر نظریں جمی ہوئی ہیں، پاک بھارت میچز کے لیے ناصرف دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین بلکہ سینئر کرکٹرز بھی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

بھارت کے مشہور سابق کھلاڑی وسیم جعفر کی جانب سے بھی ایشیا کپ 2022 کے دوران  پاک بھارت کے درمیان ہونے والے میچز پر میم شیئر کی گئی ہے۔

 میم کے کیپشن میں وسیم جعفر نے ایک مختصر سی ویڈیو کے ذریعے بتایا  ہے کہ پاک بھارت کے درمیان دونوں میچز کے دن براڈکاسٹرز کی حالت کیسی ہوگی۔ میم پر مبنی مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بے چینی کے عالم میں اِدھر ادھر دیکھ رہا ہے۔