پیاسے کوے کی کہانی ایک بار پھر حقیقت کے روپ میں، وڈیو وائرل

842

نئی دہلی : ایک کوا پیاسا تھا جگ میں تھوڑا پانی تھا یہ ایک ایسی کہانی ہے جسے ہم نے بچپن میں بارہا سنا اور پڑھا۔بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اس کہانی کوحقیقت کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں ایک پیاسے کوے کو کمال عقلمندی سے اپنی پیاس بجھاتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں ایک کوے کو بوتل میں کم پانی دیکھ کر پاس پڑے پتھر بوتل میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد پانی اوپر آجاتا ہے اور پیاسا کوا اپنی پیاس بجھا لیتا ہے۔

اس ویڈیو سے سوشل میڈیا صارفین بھی خاصے محظوظ ہوئے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے۔