پاکستان میں 70 برس سے کرسی کے حصول کی جنگ جاری ہے،راشد نسیم

352

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ ملک میں 70برس سے کرسی کے حصول کی جنگ جاری ہے۔

منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پر آمروں، سول اور کبھی آئی ایم ایف کے نمائندے حکومت کرتے رہے ہیں۔ پاکستان ان تجربات کے نتیجے میں زوال کا شکار ہو گیا۔ سول و ملٹری ڈکٹیٹروں نے ملک کا ہر شعبہ زندگی تنزلی کی جانب دھکیلا۔ ملک کی معیشت تباہ، معاشرہ تقسیم اور ادارے تباہ و براد ہو گئے ہیں۔ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بنگلہ دیش منتقل ہو رہی ہے۔

راشد نسیم نے کہا کہ ملک کی تباہی کے ذمہ دار استعمار کے شاگرد ہیں۔ امریکا نواز حکمرانوں کا مسکن مغرب ہے جہاں ان کی دولت جمع اور بچے پڑھتے ہیں۔ قوم ان نااہل حکمرانوں کو باصلاحیت سمجھتی ہے۔ انہی باصلاحیت لوگوں نے پاکستان کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ قرضوں پر قرضے لے کر ملک کے بچے بچے کو مقروض کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سات دہائیوں سے ملک تباہ گاہ بنا ہوا ہے اور کسی کے حصول کی جنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب اسے اسلامی نظام چاہیے۔ جماعت اسلامی کی تربیت گاہوں کا مقصدیہی ہے کہ ایسے افراد تیار ہوں جو ملک کی تقدیر بدل سکیں۔ جماعت اسلامی ہی پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا سکتی ہے۔