زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے گر گئے

519

کراچی : ملک میں درآمدات اور بیرونی قرضے کے لیے کی جانے والی ادائیگیوں کی وجہ سے رواں ہفتے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے گر گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے چینی بینکوں کی جانب سے 2.3 ارب ڈالر کے قرضے کی وصولی کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح عبور کر گئے تھے تاہم درآمدات اور بیرونی قرضے کی ادائیگی کی وجہ سے اس ہفتے اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 9.8 ارب ڈالر کی سطح تک گر گئے۔

ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر بھی 16 ارب ڈالر کی سطح سے گر کر 15.7 ارب ڈالر تک آ چکے ہیں۔تجارتی بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ ڈالر کے اضافے سے ان کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 5.9 ارب ڈالر ہوگئی۔