کراچی کے شہریوں کے خوشخبری، پیپلز بس سروس کا آغاز ہو گیا

360

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہر قائد کے لیے پیپلزبس سروس منصوبے کا افتتاح کردیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے بس سروس منصوبہ شروع کردیا گیا ہے۔ ترقی کا یہ سفر اب رکنے والا نہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کے مطابق پہلے مرحلے میں ماڈل کالونی سے براستہ، شارع فیصل، میٹروپول، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور تک بسیں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ سروس کے پہلے روٹ یعنی ملیر ماڈل کالونی سے براستہ، شارع فیصل، میٹروپول، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور تک کل سفر 29 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا اور اس پر صبح 7 تا رات 12 بجے تک 30 بسیں چلائی جائیں گی۔ پیپلز بس سروس کا کرایہ زیادہ سے زیادہ 50 روپے تک ہوگا۔ صوبائی حکومت شہر اور شہریوں کی ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے نارتھ کراچی سے کورنگی تک بسیں چلائی جائیں گی تاہم 14 اگست سے پہلے کراچی کے تمام 7 روٹس پر 240 بسیں چلائی جائیں گی جب کہ رواں ہفتے مزید 130 بسیں کراچی بندرگاہ پہنچیں گی۔