تیونس: سابق وزیراعظم منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

402

تیونس سٹی: تیونس میں پولیس نے سابق وزیراعظم حمادی الجبالی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق تیونس میں معروف سیاسی جماعت حرکتہ النھضتہ کے سابق رہنما اور 2011 سے 2013 تک ملک کے وزیراعظم رہنے والے حمادی الجبالی کو سوسہ شہر سے گرفتار کیا گیا-

پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم کی گرفتاری منی لانڈرنگ کے الزامات سے متعلق کیس میں عمل میں لائی گئی ہے۔ حمادی الجبالی کے خاندان نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے فونز تحویل میں لے لیے گئے۔

اہل خانہ نے شکوہ کیا کہ سابق وزیراعظم کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے اور ہم سے بات بھی نہیں کروائی جا رہی ہے اور نہ قانونی مشیروں کو ان تک رسائی دی گئی۔