پیشی پر عدالت جانے والے 2 سگے بھائی فائرنگ سے قتل

470

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں پیشی پر عدالت جانے والے 2 سگے بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کانشانہ بننے والے دونوں بھائی سجاد اور شاہد پیشی پر عدالت جا رہے تھے کہ مخالفین نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔ اچانک اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد حمزہ، کامران اور دل آریز زخمی ہو گئے،  جنہیں علاج کی غرض سے اسپتال منتقل کردیا گیا –

واقعے کے بعد پولیس حکام بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے جب کہ فرانزک ٹیموں نے تفتیش کے لیے شواہد اکھٹے  کیے۔پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے گی، جس کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

بعد ازاں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بھی 2 افراد کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔