بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس منگل کو ہو گا

351

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا پیرکو ہونیوالا بجٹ اجلاس موخر کردیا گیا جو منگل کو منعقد ہوگا ۔

سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی بی اے پی کے کونسل سیشن میں مصروفیات کے باعث بجٹ اجلاس ایک دن کیلئے موخر کیا گیا ۔

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا 585 ارب روپے سے زائد کا بجٹ منگل کو پیش کیاجائے گا، سرکاری ملازمین، پنشنرز کے لئے وفاق کی طرز پر اضافے کا امکان ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ سردار عبدالرحمان کھیتران بجٹ پیش کریں گے، بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 140 ارب روپے سے زائد جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ 380 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ترقیاتی بجٹ کا 25 فیصد جاری اسکیموں کیلئے مختص کیا جائے گا، بجٹ میں بلدیاتی اداروں کے لیے بھی خصوصی گرانٹ رکھی گئی ہیں۔