پاکستان کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ائیر چیف 

599

لاہور: چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہاہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، جنگی ٹیکنالوجی میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیشِ نظر دفاعی پیداوار میں خود انحصاری ناگزیر ہے۔

چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور پہنچے تو کمانڈنٹ وار کالج ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ائیر چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے 51 ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی بحری سرحدوں اور مفادات کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے۔ چیف آف دی ایئر اسٹاف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔