افغان صوبہ ہرات میں امریکی سرمایہ کاری سے 2 کار خانے قائم

377

افغانستان کے مقامی تاجروں کے تعاون سے مغربی صوبے ہرات کے ایک صنعتی پارک میں دو کارخانے قائم کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے صوبے کے چیمبر آف انڈسٹریز اینڈ مائنز کے چیئرمین کے حوالے سے بتایا کہ کپاس کی پروسیسنگ اور آکسیجن پیدا کرنے والی دو فیکٹریاں ہرات انڈسٹریل پارک میں قائم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ فیکٹریوں میں تقریبا 4 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور فیکٹریوں میں مقامی سینکڑوں شہریوں کو روزگار کے مواقعے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کابل سے 640 کلومیٹر دور ہرات صوبے میں مقامی مصنوعات کو بڑھانے اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ملک میں صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔