پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، 20 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق

663

خیبرپختون خوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا، 20 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

ای اوسی کے مطابق متاثرہ بچے کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے گئے۔نیاکیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 8 ہوگئی۔ حکام کے مطابق تمام متاثرہ 8 بچوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان تحصیل میر علی اور میران شاہ سے ہے۔