عراق میں بخار اور ناک سے خون بہنے کی علامات میں اضافہ

343

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں بخار اور ناک سے خون بہنے کے کیسوں میں اضافے سے حکام تشویش میں مبتلا ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق عراق میں ایک عجیب وائرس پھیل رہا ہے،جس کی کوئی ویکسین نہیں ہے ۔ وائرس سے انسان کے اندرونی اور بیرونی حصوں اور خاص طور پر ناک سے شدید خون بہنے لگتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اس بیماری میںمبتلا 5میں سے 2کیس موت کے منہ چلے جاتے ہیں۔